حکومت کی ناقص کارکردگی‘ عوام تحریک انصاف سے مایوس‘ شمیلہ اسلم کی لیگی کارکنوں سے گفتگو

  حکومت کی ناقص کارکردگی‘ عوام تحریک انصاف سے مایوس‘ شمیلہ اسلم کی لیگی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں آنے والا وقت پاکستان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

مسلم لیگ(ن) کا ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے لیگی کارکنوں اور خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشائاللہ پاکستان مسلم لیگ نون کا ہوگا موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر پورا اتر نہ سکی ہے ہمارے قائد میاں نوازشریف نے اپنے ادوار میں ترقی یافتہ کام کروائے جو آج بھی مثال ہیں موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا جن کو قابو کرنا حکمرانوں کے بس میں نہیں اب موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے لئے دعا گو ہے ان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں کیونکہ عوام پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوچکی ہے۔

گفتگو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...