ملتان‘ ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور درہم برہم‘ پروازیں گھنٹوں لیٹ‘کئی منسوخ

  ملتان‘ ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور درہم برہم‘ پروازیں گھنٹوں ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن شیڈول پر نہ آسکا، پروازیں گھنٹوں لیٹ، سول ایوی ایشن حکام، تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معمول پر نہیں آ سکا ہے، متعدد ملی اور غیر ملکی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دو پروازیں منسوخ بھی کر دی گئی ہیں، کراچی سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز اور اسلام آباد جانے والی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، اسی طرح دوبئی سے آں ے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جدہ سے ملتان آنے والی پرواز 3 گھنٹے، جبکہ مدینہ سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اسی طرح جدہ جانیو الی نجی ایئرلائن کی اور قومی ایئرلائن کی دو پروازیں 4 گھنٹے کا شکار رہیں، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے روانگی پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے بھی مسافروں کو کوئی ہدایات نہیں دی جا رہی جس پر مسافر ایئرپورٹوں پر خوار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر