تبدیلی دعوے فلاپ‘ بے روزگاری بڑھ گئی‘ جرائم بھی ڈبل‘ ریاض حسین پیرزادہ

  تبدیلی دعوے فلاپ‘ بے روزگاری بڑھ گئی‘ جرائم بھی ڈبل‘ ریاض حسین پیرزادہ

  



حاصل پور(نامہ نگار) تحریک انصاف نے جو لوگوں کو سبز باغ دیکھا کر ووٹ حاصل کیئے تھے ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

بجائے آج لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب جیسے علاقوں کے رہائشی ہیں اور درویش آدمی ہیں ا س علاقے میں آج لوگوں کو جینا تنگ کر دیا گیا ہے ہو کا عالم ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے مارے مارے پھر رہے ہیں کاروباری طبقہ مہنگائی کی وجہ سے بے روزگار ہو چکا ہے اس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے آج عوام انصاف کے لیئے دربدر اور مارے مارے پھر رہی ہے۔

پیرزادہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...