گڑھ مہاراجہ‘ 100سے زائد اساتذہ مستقل‘ بلدیہ ہال میں تقریب‘ لیٹرز تقسیم 

گڑھ مہاراجہ‘ 100سے زائد اساتذہ مستقل‘ بلدیہ ہال میں تقریب‘ لیٹرز تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)اساتذہ کے مسائل کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن جھنگ نسیم زاہد نے گزشتہ روز بلدیہ ہال گڑھ مہاراجہ میں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک سو سے زائد اساتذہ کو مستقل آرڈر کی تقسیم کی تقریب سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزداہ محمد محبوب سلطان،ایم پی اے وپارلیمانی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)


 سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں تھے جنہوں نے مستقل ہونے والے مردو خواتین اساتذہ میں مستقلی کے آرڈر اس موقع پر صاحبزداہ محمد محبوب سلطان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو باشعور ہو اور شعور تعلیم سے حاصل ہوتا ہے اس موقع پر ڈی ای او سکینڈری جھنگ چوہدری خالد مقبول،ڈپٹی ڈی ای او احمد پور سیال شیخ مسعود احمد یزدانی،ڈی ای او ویمن عابدہ پروین،اے ای اورز مہر پرویز سبانہ،ملک مظفر اقبال،سنیئر ہیڈماسٹر مہر غلام شبیر سبانہ سیال،رانا امتیاز احمد خاں،چوہدری رضوان قدیر چیمہ،مہر علی عرفان،چیئرمین بیت المال جھنگ چوہدری عثمان قدیر چیمہ،چوہدری مختار حسین ایڈووکیٹ،نعیم اظہر اور دیگر اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
لیٹرز تقسیم