ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی،حکومت کو خطر ہ نہیں،غلام سرور 

ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی،حکومت کو خطر ہ نہیں،غلام سرور 

  



 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے،شادیانے بجانے والے فکر مند نہ ہوں،حکومت کو خطر ہ نہیں،امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ اہم ترین دورے پر ہیں،وزیرا عظم عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں،قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کے ہڑپ کرنے والے کس منہ سے مہنگائی کا واویلا مچا رہے ہیں۔اتوار کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیو ایم سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی،وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ کراچی کی روشنیاں بحال  کرنی ہے اور کراچی کی روشنیاں ایم کیو ایم کے ساتھ مل کے بحال کرنی ہے،اس حوالے سے جو شادیانے بجا رہے ہیں کہ شاید ان کے خواب پورے ہو جائیں وہ ممکن نہیں ہے،چھوٹے موٹے اختلافات گھروں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں مل بیٹھ کے حل کر لیا جاتا ہے۔

غلا م سرور 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...