انٹر یونیورسٹی کنسور شمیم برائے فروغ سماجی علوم کی جانب سے رواں سال سرگرمیوں کی تفصیل فائنل

        انٹر یونیورسٹی کنسور شمیم برائے فروغ سماجی علوم کی جانب سے رواں سال ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)انٹریونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کی جانب سے سال 2020 میں سرگرمیوں کی تفصیل جاری کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ملک کی 52 جامعات پر مشتمل(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

سب سے بڑے کنسورشیم (IUCPSS) کی جانب سے طلبا و طالبات، وائس چانسلر اور ملکی جامعات کے درمیان روابط کو بڑھانے اور طلبہ کی سماجی، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی لسٹ برائے 2020 جاری کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دیگر جاری پروگراموں کے علاوہ شریک تنظیموں کے قریبی تعاون سے 4نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جن میں بین الاقوامی یوتھ لیڈرشپ پروگرام اسلام آباد، بین الاقوامی طلبا سمر کیمپ جولائی تا اگست 2020 مالاکنڈ سوات, اسلام آباد میں بین الاقوامی طلبائاسکل اور انٹرپرینیورشپ کنونشن و ایکسپو ستمبر 2020 جبکہ انٹرنیشنل طلبہ سوسائٹیز کنونشن و مقابلہ جات 2020 لاہور شامل ہیں۔ چوتھا بین الااقوامی طلبہ کنونشن جنوبی پنجاب میں کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وائس چانسلرز اور طلبہ کے درمیان بین الصوبائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے لئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جامعات میں بھی ٹریننگ سیشن اور ورکشاپس کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر شبیر حسین لدھڑ نے بتایا کہ طلبہ کو جاب کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کم دورانئے کے خصوصی پروگرامز شامل کئے گئے ہیں۔

فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...