کالا یرقان‘ 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

  کالا یرقان‘ 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا مزید تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق بستی شریف کی رہائشی70سالہ امیداں بی بی‘ راجن پورکا45سالہ جان(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

محمد اور گھوٹکی کارہائشی50سالہ اللہ جیوایا کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ6متاثرین جن میں اوباڑو کی رہائشی70سالہ ورسا بی بی‘ چوک پٹھانستان کی37سالہ صباء بی بی‘ ترنڈہ محمدپناہ کی45سالہ صفیہ بی بی‘ چک88کا35سالہ علی دوست‘ گھوٹکی کا50سالہ اللہ جیوایا اور صادق آباد کارہائشی65سالہ قادر بخش کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر