جتوئی‘پرائیویٹ ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح

جتوئی‘پرائیویٹ ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح

  



جتوئی (نامہ نگار)جتوئی کے نجی ہسپتال میں ڈائیلسز کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نے کردیا۔ضلع بھر میں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

گردوں کو صاف کرنے کے لئے پہلاڈائیلائسز سنٹر بنایا گیا۔ جتوئی نجی ہسپتال میں اس کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نے کیا۔ اس موقع پر شہر اور مضافات کے سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نے کہا کہ اس سے پہلے گردے واش کروانے کے لئیے لوگ 80 کلومیٹر سفر کرکے مظفرگڑھ جاتے اب یہ سہولت جتوئی میں بھی میسر ہے۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کروانے اور ہمہ قسم کے آپریشن کے لئیے بھی جتوئی کی یہ ہسپتال آن بورڈ ہے جہاں 24 گھنٹے ہمہ قسم کی سہولیات میسر ہیں۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات سردار عبدلمجید خان،سردار شاہد عباس خان، راو گلز ار احمد مظفر جڑھ،سردار خالد عباس خان جتوئی،الیاس خان سٹھاری میاں فدا حسین جوئیہ ساجد لطیف عاربی غلام مصطفی بھٹو جوئیہ ابرار رانا اور سردار کوڑے خان پریس کلب کے ممبران کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...