تحریک انصاف کی تنظیم بازی‘ صدور سمیت مختلف عہدے داروں کا اعلان

  تحریک انصاف کی تنظیم بازی‘ صدور سمیت مختلف عہدے داروں کا اعلان

  



ملتان‘ ڈیرہ‘ وہاڑی (نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی کی مشاورت کے بعد پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کی تنظیم سازی کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد پارٹی کے ریجنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب بیرسٹر علی رضا دریشک نے گزشتہ روز نومنتخب ضلعی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

عہدیداران ملتان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اعجازحسین جنجوعہ (صدر)، ندیم انور (سینئیر نائب صدر)، مہر ارشد سیال (نائب صدر اول)، عمران نوا ز (نائب صدر دوم)، اعجاز لوٹھر(جنرل سیکرٹری)، یوسف ڈمرا (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، آصف نذیر (ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول)، حافظ کامران (ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم)، ملک عبدالستار آرائیں (سیکرٹری فنانس) اور جواد امین قریشی (سیکرٹری انفارمیشن) ہوں گے۔ دریں اثناء پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور بالخصوص پارٹی کارکنوں نے اعجاز حسین جنجوعہ کی بطور”ضلعی صدر ملتان“ تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی اور سٹی کارپوریشن کی تنظیم نوکردی ضلع اور سٹی میں دودو نائب صدور جبکہ دو دوضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے گئے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک کو ضلعی صدر اور مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کے چھوٹے بھائی محمدلطیف خان پتافی کو ضلعی جنرل سیکریٹری مقررکردیا گیا۔پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری بیرسٹرعلی رضادریشک کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق حفیظ اللہ شاہ سینئر نائب صدر، شفقت آفتاب کھتران نائب صدر، غلام حیدر نائب صدر، یاسرخان درانی ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری جی ایس، محمد وسیم مستوئی سیکرٹری فنانس، ملک محمد حنیف سیکرٹری انفارمیشن، سید محمد کاشف شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عرفان اعظم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اورشیر زمان خان گورمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے اسی طرح ملک محمد اقبال ثاقب کو سٹی صدر، سردار نیازی کوسینئر نائب صدر، ندیم ناہڑ کونائب صدر،ارسلان خٹک کو نائب صدر،اخوند ہمایوں رضا کو جنرل سیکرٹری، حذیفہ قاسمی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ثاقب محمودملک کوڈپٹی جنرل سیکرٹری، خرم اسحاق مستوئی کوسیکرٹری فنانس اور شہ روز سانول کوسکیرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر تنظیم نو سلسلہ جاری جس کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح وہاڑی میں بھی ضلعی باڈی کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب علی رضا دریشک نے جاری کیا نوٹیفکیشن صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ کی مشاورت سے جاری کیا گیا جس کے مطابق امجد حمید چوہان ضلعی صدر ہوں گئے جبکہ حیدر خان سئینر نائب صدر اور وائس چیئرمین وزیر اعلی پنجاب کملینٹ سیل احسن ایوب بندیشہ اور امیر حمزہ خان نائب صدرور میں شامل ہیں اسی طرح میاں ارشد پی ٹی آئی کے نظریاتی اور پرانے ورکر شہزاد انور بندیشہ اور حافظ ہارون ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہوں گے بورے والا کے سابق ایم پی اے کے صاحبزادے عمران ارشاد آرائیں جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے ہیں سابقہ تحصیل نائب ناظم مصطفٰی بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک وسیم سیکرٹری فنانس اور ابرہیم گل کو سیکرٹری انفارمیشن کی زمہ داری دی گئی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر