2020ء ملک کی ترقی‘ عوامی خوشحالی کا سال‘ سردار جعفر لغاری

  2020ء ملک کی ترقی‘ عوامی خوشحالی کا سال‘ سردار جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے پارلمنٹ سے قانون سازی میں اپوزیشن کی حمایت جمہوریت کی فتح ہے۔ انڈیا اپنے ملک میں اندرونی فسادات کی توجہ ہٹانے کے لیے ازاد کشمیر پر حملہ کی باتیں کر رہا ہے۔ روز بروز انڈیا میں مودی کے خلاف عوامی احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ دوہزار بیس ملک کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کا سال ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری وسابق (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

رکن قومی وجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی کمیٹی کی خاتون رکن ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے سابق چیرمین سردار قمر خان احمدانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر موجود تھے۔ سردار محمد جعفرخان لغاری نے کہا کہ چیف اف ارمی سٹاف دیانتدار افسر ہیں۔ ملک میں موجودہ صورت حال میں ان کی خدمات بہت ضروری ہیں۔ مشرق وسطحی کی صورت حال پر حکومت کا موقف واضع ہے۔ سابقہ ادوار میں ہم کسی اور کی جنگ لڑتے رہے جس کی وجہ کافی نقصان اٹھانا پڑا اب ہمارا ملک نقصان برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسوں کی وجہ ملک میں جہاں سیاسی استحکام پیدا ہو ا وہاں پر معاشی ترقی کے اثرات بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوہزار بیس میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے علاوہ بے سہارہ خاندان کے لیے گھر بھی بنائے جائیں گے۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ جام پور سٹی پیکج مکمل ہو نے سے کافی مسائل حل ہو نگے۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ مشاورت سے تمام یونین کونسلوں میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ سابق چیرمین سردار قمر خان احمدانی نے ممبر قومی اسمبلی کو علاقائی مسائل اور سیاسی صورت حال کے بارے میں بھی اگاہ کیا۔
جعفر لغاری