بار‘ بنچ کیساتھ تعلقات مضبوط‘ وکلا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘ شہزاد انجم‘ فیصل احسان

بار‘ بنچ کیساتھ تعلقات مضبوط‘ وکلا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘ شہزاد انجم‘ ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے نومنتخب صدر شہزاد انجم مترو ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میاں فیصل احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری کامیابی وکامرانی میں ڈسٹرکٹ بار کے تمام وکلاء دوستوں نے اہم کردار ادا کیا اور قائدین کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد دینے کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری محمد امین صابر بھٹی سابق صدر خضر حیات تارڑ سابق ممبر پنجاب بار کونسل (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

چوہدری نوازش علی گجر مہر زبیر رسول سرگانہ ارسلان فدا مترو عبدالوہاب بلوچ عبدالخالق بھٹی حاجی رفیق رانا لبنیٰ احتشام صدیقی نصیر احمد میاں نظام الدین قریشی بھٹی فہیم الدین قریشی مہر راشد اقبال ایڈووکیٹس رانا شہزاد یوسف فیاض وڑائچ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ بلاتفریق تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے بار اور بنچ کے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔

فیصل احسان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...