زرعی ایمرجنسی پروگرام‘ کاشتکاروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ‘ درخواستیں طلب

        زرعی ایمرجنسی پروگرام‘ کاشتکاروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ‘ درخواستیں ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔اس ضمن میں ایسے کاشتکار، مزارع،ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو درخواست دینے کا اہل ہوگا۔زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گا،درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات یا مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر