میپکو ٹیموں کا کریک ڈاؤن‘ 91بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیار‘ نوٹس‘ وارننگ

  میپکو ٹیموں کا کریک ڈاؤن‘ 91بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیار‘ نوٹس‘ وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 91بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لا کھ18ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔11جنوری کو ملتان میں 9گھریلو صارفین کو14532یونٹس چوری کرنے پر293741روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13 گھر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

یلواورکمرشل صارفین کو12223یونٹس چوری کرنے پر192716روپے جرمانہ، وہاڑی میں 8 گھریلوصارفین کو7836 یونٹس چوری کرنے پر157183 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 2گھریلوصارفین کو2581یونٹس چوری کرنے پر43500 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 13 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو9701یونٹس چوری کرنے پر120709روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو12166یونٹس چوری کرنے پر234500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 14گھریلوصارفین کو18783یونٹس چوری کرنے پر276800روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 3 گھریلو صارفین کو3458یونٹس چوری کرنے پر65500روپے جبکہ خانیوال میں 15گھریلو، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو40627یونٹس چوری کرنے پر433853 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
وارننگ