سرکاری‘ پرائیویٹ سکولوں میں سٹوڈنٹس کی ہیلتھ پروفائل بنانے کا حکم

  سرکاری‘ پرائیویٹ سکولوں میں سٹوڈنٹس کی ہیلتھ پروفائل بنانے کا حکم

  



ملتان (وقائع نگار)محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے بچوں کی ہیلتھ پروفائل جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم پنجاب نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کو مراسلہ بجھوایا ہے۔جسمیں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی سکولوں میں طلباء و طالبات کی ہیلتھ پروفائل بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی جائے کہ متعلقہ اضلاع (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی)سے مکمل تعاون کریں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ طلباء و طالبات کی ہیلتھ پروفائل مکمل کرنے کا مرحلہ جلد مکمل کیا جاسکے۔تاہم ڈاکٹری تنظیموں نے محکمہ تعلیم پنجاب کے اس مراسلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ہیلتھ پروفائل بنوانے کے لئے پیرا میڈیکل سٹاف کی مدد لینا اتائیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے

پروفائل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...