چھٹیاں ختم‘ سکولوں میں فول پروف سکیورٹی کا حکم‘ افسروں کو مراسلہ روانہ

  چھٹیاں ختم‘ سکولوں میں فول پروف سکیورٹی کا حکم‘ افسروں کو مراسلہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)تعطیلات ختم ہونے پر سکولوں میں فول پروف سکیورٹی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکولوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتطام کرنے کا حکم جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کوجاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کریں اور فوری طور پر ایمرجنسی الارم اور سکیورٹی سم چیک کریں اور ان کوفعال کریں اور سکیورٹی انتظامات (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

مکمل کرنے کے بعد اس کی رپورٹ ارسال کریں۔
حکم