سرکاری‘ نجی تعلیمی ادارے آج سے اوپن‘ افسر دوروں کیلئے تیار

سرکاری‘ نجی تعلیمی ادارے آج سے اوپن‘ افسر دوروں کیلئے تیار

  



ملتان‘ جام پور‘ ٹبہ سلطان پور (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) ملتان سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اپنا تدریسی عمل شروع کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا تھا جس کے بعد سکولوں کو 6 جنوری سے اپنا تدریسی عمل شروع کرنا تھا‘حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق6 جنوری کو سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوا لیکن پنجاب حکومت کی جانب(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اب آج 13 جنوری سے تعلیمی ادارے اپنا تدریسی عمل شروع کر رہے ہیں " موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مختلف پرائیویٹ سکولوں نے حکومت پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے تدریسی عمل جاری رکھا جبکہ محکمہ تعلیم ان سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر رہا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کو پیش گوئی کی وجہ سے بچوں کی سکولوں میں حاضری کم رہے گی۔ دوسری طرف افسران نے بھی تعلیمی اداروں کے دورے شروع کرنے کے لیے پلان ترتیب دے دیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...