علی پور‘ بار الیکشن میں صادق خان رند ونر‘ نو منتخب صدر انصاف فراہمی میں رول ادا کریں گے‘ سردار عاشق گوپانگ‘ مخدوم رضا‘ خضر خان کی مبارکباد

  علی پور‘ بار الیکشن میں صادق خان رند ونر‘ نو منتخب صدر انصاف فراہمی میں ...

  



ہیڈپنجند،سلطان پور(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)علی پور بار کے الیکشن میں صادق خان رند کی جیت میں کردار ادا کرنے والے تمام دوست مبارک باد کے مستحق ہیں،امید ہے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

کہ نومنتخب صدر صادق حسین رند ایڈووکیٹ بار اور بنچ کی ترقی اور وکلاء برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے،علی پور بار کی تعمیر و ترقی کیلئے جلد ہی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے سردار عاشق حسین خان گوپانگ،سابق ضلعی چیئرمین حافظ محمد عمر خان گوپانگ، سردار خضر خان گوپانگ، ایم پی اے مخدوم رضا، سید فضل حسین نقوی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر بار علی پور سردار صادق حسین خان رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بار اور بنچ کے مثالی تعلق کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تمام وکلاء برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر نے کہا کہ میری جیت تمام دوستوں کی جیت ہے۔ دوست وکلاء نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔اس موقع پر طاہر شاہ ایڈووکیٹ،ملک رجب حسین لانگ، فیض رسول ایڈووکیٹ،ملک سلیم مٹھو، سردار جگو خان،حاجی فیض خان رند، نازک خان رند، جام اللہ بخش ٹانوری،ملک جاوید ارائیں، گل محمد حسن رضا گھلو ایڈووکیٹ، ناصر شاہ، سید ملازم حسین شاہ، طارق لانگ، ملک پرویز بوہڑ، رانا نور خان، جام دانش ایڈووکیٹ، ناصر بخاری ایڈووکیٹ، حاجی حق نواز گبول، مولا داد خان پٹھان، و دیگر بھی موجود تھے آخر میں سردار خضر حیات خان گوپانگ نے کہا کہ علی پور میں صادق خان رند کی جیت میں وکلاء برادری نے ایک با وقار آدمی کا چناؤ کر کے مثال قائم کر دی ہے۔

ونر

مزید : ملتان صفحہ آخر