جتوئی بار الیکشن‘ جاوید اولکھ‘ غلام مجتبیٰ لغاری وکلا مسائل حل کرا یں گے‘ باسط بخاری‘ خرم سہیل‘ سردار چنوں‘ راؤ عاطف کی نو منتخب بار عہدے داروں کو مبارکباد

    جتوئی بار الیکشن‘ جاوید اولکھ‘ غلام مجتبیٰ لغاری وکلا مسائل حل کرا یں ...

  



ہیڈپنجند،سلطان پور(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) جتوئی بار کے الیکشن میں شوکت خان جتوئی گروپ کی جیت بار کے تمام وکلاء کی محنت کا نتیجہ ہے، جتوئی بار سے نو منتخب عہدیداران سے امید(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلق کو فروغ دیں، جتوئی بار کے دوست مبارک باد کے مستحق ہیں،انشا ء اللہ جتوئی بار کی تعمیر و ترقی کیلئے جلد ہی فنڈز فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید باسط سلطان بخاری،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سردار خرم سہیل لغاری،سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری،راؤ عاطف علی خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر ملک جاوید اولکھ ایڈووکیٹ نومنتخب جنرل سیکریٹری غلام مجتبیٰ لغاری ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی وہ جتوئی بار کی ترقی وکلاء کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صابر حسین ملک،میاں ابو ذر غفاری،طاہر حمزہ ایڈووکیٹ، میاں یاسر بھولاسئیں،رانا تحسین،رانا احسان یوسف، رانا محمد یونس، جام ریاض احمد ایڈووکیٹ، ملک عبدالرحیم،عبدالقیوم ہمدانی، نصر اللہ خان گوپانگ،غلام مرتضیٰ سکھانی،زبیر خان ایڈووکیٹ، ملک ارشد مشتاق کھلنگ ایڈووکیٹ، ارشاد خان ایڈووکیٹ، میاں حضور بخش ایڈووکیٹ، میاں الیاس کریم،ملک سجاد جوئیہ،نصراللہ خان کورائی،سمیع اللہ لغاری،عزیز خان کورائی ایڈووکیٹ، سید ظفرشاہ، سید فیصل بخاری ایڈووکیٹ،ملک نور محمد ایڈووکیٹ، محمد اعظم خان ایڈووکیٹ، طارق خان، فیصل منیر، حضور بخش میکن ایڈووکیٹ، رحمت اللہ کورائی، مہر قیوم، مہر فیصل، عاشق جانگلہو دیگر بھی ہمراہ تھے۔

تعاون

مزید : ملتان صفحہ آخر