بار الیکشن کا اہم مرحلہ مکمل‘ نو منتخب عہدے داروں کا وکلا کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم

      بار الیکشن کا اہم مرحلہ مکمل‘ نو منتخب عہدے داروں کا وکلا کو ساتھ لیکر ...

  



ڈیرہ‘ میلسی‘ ہارون آباد‘گڑھ مہاراجہ‘ بہاولنگر‘ بھکر‘ بورے والا‘ کروڑ لعل عیسن‘ تونسہ شریف (سٹی رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان‘ نامہ نگار) بارایسوسی ایشن میلسی کے الیکشن سال2020.21کے انتخابی معرکہ میں وکلاء اتحاد گروپ کوشکست دیکرخالدحیات خان فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا امیدواران صدر چوہدری خالد محمود ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹر چوہدری انعام اللہ ایڈووکیٹ اپنے پورے پینل کے ہمراہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کامیاب ہوگئے بارایسوسی الیکشن کے الیکشن میں انتخابی نتائج کے مطابق خالدحیات خان فرینڈزگروپ کے نومنتخب صدر چوہدری خالدمحمو ایڈووکیٹ نے 251ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل میاں مختیار احمدایڈووکیٹ نے 140ووٹ،نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری انعام اللہ ایڈووکیٹ نے 231ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل ناصرممتاز ایڈووکیٹ نے 158ووٹ،نومنتخب نائب صدر سید ثمرعباس ایڈووکیٹ نے 205ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل رانامحمدآصف جمال ایڈووکیٹ نے 175ووٹ،نومنتخب جوائنٹ سیکرٹریظفراقبال سگوایڈووکیٹ نے 220 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل میاں شہزاد حسین اعوان ایڈووکیٹ نے 158ووٹ,،نومنتخب لائبریری سیکرٹری شاہد حسین سبزواری ایڈووکیٹ نے 230 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل ملک محمداشفاق اعوان ایڈووکیٹ نے 141ووٹ،نومنتخب فنانس سیکرٹری محمد کاشف بھٹی ایڈووکیٹ نے 260ووٹ جبکہ ان کے مدمقاببل چوہدری شاہد ندیم ایڈووکیٹ نے 120ووٹ،جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں طالب حسین بھٹی ایڈووکیٹ،ملک ریاض احمد ایڈووکیٹ،چوہدری محمدافضل ایڈووکیٹ،ممتاز حسین لاڑ ایڈووکیٹ،محمدسجادخان ایڈووکیٹ منتخب ہوئے ہیں سیاسی وسماجی حلقوں سمیت عوامی حلقوں نے خالدحیات خان فرینڈزگروپ کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کی ہے۔ ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2020؁ء میں چوہدری اعظم گروپ کے چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ 102ووٹ لیکر صدر بار منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل عبدالخالق ایڈووکیٹ کو 86ووٹ ملے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر راؤ نعیم ایڈووکیٹ95ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مقدمقابل عامر مشتاق بلوچ ایڈووکیٹ کو 93 تھے جبکہ نائب صدارت کی نشست پر سید فیاض الحسن ایڈووکیٹ 102 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل نعیم ثاقب ایڈووکیٹ کو 76ووٹ ملے۔ نومنتخب عہدیداران کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔ احمدپورسیال بار کے انتخابات میں چوہدری عمران سرور رانجھا ایڈووکیٹ 21 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہو گئے بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں حاجی مظہر عباس خان نے چیئرمین، چوہدری محمد رمضان میو اور قلب علی عباس نے بطور ممبران الیکشن کمیشن تحصیل بار فرائض سرانجام دیئے کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 65 نے حق رائے د ہی استعمال کیا جسمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بار کی صدارت کی نشست پر چوہدری عمران سرور رانجھا ایڈووکیٹ 43 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر کامیاب قرار پائے جبکہ نفر حسین خان 22 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح جنرل سیکریٹری کی نشست پر میاں مظفر علی جنجوعہ 43 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ مہر خلیل احمد چھوہن 22 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے مہر فخر عباس سبانہ سیال 15 ووٹوں کی برتری سے نائب صدر جبکہ چوہدری جاوید اقبال باجوہ جوائنٹ سیکریٹری، چوہدری محمد اصغر فنانس سیکریٹری، ایم اے عارف قادری آڈیٹر، شہزاد سلیم گرواہ لائبریرین، چوہدری محمد طاہر میو، حاجی قیصر عباس چدھڑ، محمد عباس علی شاہ، شاہد فہیم گرواہ، چوہدری محمد شفیع، چوہدری ناصر عباس چدھڑ ایڈووکیٹ ممبران مجلس عاملہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے اس طرح مجموعی طور پر چوہدری عمران سرور رانجھا پینل کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔ ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا رانا خرم جاوید صدر جبکہ میاں وقاص وٹو سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر کے سالانہ انتخابات میں رانا خرم جاوید 277 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے۔مدمقابل علی حسین سید 267 ووٹ لیکر ہار گئے 11 ووٹ مسترد ہوئے اسی طرح سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کے لیے وقاص وٹو 336 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے چوہدری رضوان ارشد 198 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے 15 ووٹ مسترد کیئے گے چوہدری قمر منیر 281 ووٹ لیکر بطور نائب صدر غلام حسین وٹو 284 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور طارق یوسف 287 ووٹ لیکر بطور جوائنٹ کامیاب قرار پائے۔ ڈسٹرکٹ بار کے 588 ووٹرز میں سے 555 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا کامیاب عہدیداران کے حمایتی وکلاء کا کامیابی پر جشن نعرے بازی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ بھکر بار کے الیکشن میں کچھی گروپ اور شاہی گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں شاہی گروپ کے متفقہ امیدوار محمود نواز خان ایڈووکیٹ 224ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل شاہی گروپ کے حسنین نواز خان شاہانی 176ووٹ حاصل کرسکے جبکہ جنرل سیکرٹری شپ پر شاہی گروپ کے امیدوار ملک اقبال کلو نے 198ووٹ لیکر نعمان بشارت ایڈووکیٹ کو 27ووٹوں سے شکست دے دی کامیابی پر شاہی گروپ کے وکلاء نے بھرپور جشن منایا جبکہ وکلاء رہنماؤں کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا دی گئی۔ بوریوالا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2020/21 میں صدر کی نشست پر نوید احمد چیمہ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری کاشف مقبول جٹھول اور نائب صدر کی نشست پر سید بھمن شاہ بخاری واضح برتری سے جیت گئے۔جیتنے والوں کو بار ممبران چوہدری محمود اختر گھمن، مہر طاہرامجد۔عامر نت اعجاز بابا۔عدیل،ملک سجاد اعوان مہر محمد عمران،محمد عامر آپریشنل مینجر جے ایس بنک،محمد ریاض قادری،عمران چیمہ منصور چیمہ ہمایوں شکیل چیمہ،چوہدری اعجاز گھمن،جہاں خان گھمن،روف چوہدری،سلمان یوسف گھمن،میاں آفتاب و دیگر شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی،سماجی،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ تحصیل بار کروڑ کے انتخابات میں چوہدری رفاقت علی ٹیپو گجر 110 ووٹ حاصل کرکے صدربار جبکہ ملک عطاء اللہ سامٹیہ 108 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری بار منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل برائے صدارت ملک شاہنواز 96 ووٹ اورجنرل سیکرٹری کی نشست کے امیدوار سید بلال گیلانی 98 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپررہے واضح رہے کہ لعل عیسن لائرز گروپ جس کو ایم این اے مجیدخان نیازی کی حمایت حاصل تھی صدر منتخب ہو گیااور فرینڈز لائرز گروپ کا جنرل سیکریٹری منتخب ہو گیا جیت کی خوشی میں چوہدری رفاقت علی گجرایڈووکیٹ کوان کے حامیوں نے ہارپہنائے اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورمٹھائی تقسیم کی گئی ایم این اے حاجی عبدالمجیدنیازی اپنے حامیوں سمیت بارمیں پہنچ گئے اورنومنتخب صدر ودیگر کومبارکبادی ڈھول کی تھاپ پر جلوس کی صورت میں دربار مخدوم لعل عیسن رح پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اس موقعہ پر چوھدری اطہر مقبول چوھدری سرور گجر پیر طارق شاہ قریشی ایڈووکیٹ ودیگرحامی وکلاء اور دوست و احباب موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار تونسہ کے انتخابات میں ایڈووکیٹ سردراطہر خان ملغانی نے میدان مار لیا.الیکشن بورڈ کے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب امیدوار اطہر خاں ملغانی نے 139 ووٹ حاصل کیے. جبکہ مد مقابل امیدوار جمال بزدار نے76ووٹ حاصل کر پاے. سردار اطہر صاحب ملغانی 63 ووٹوں کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی.. جنرل سیکرٹری کی نشست پر بھی ون ٹو ون مقابلہ ہوا. ایڈووکیٹ ملک شاہد غفور نے 69 کے مقابل 154 ووٹ حاصل کر کے مد مقابل حمید خان سکھانی کو 85ووٹوں کے بڑے مارجن سے ہرا دیا. ڈسٹرکٹ بار کے انتخابی دنگل میں فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر سردار عبدالستار جسکانی کامیاب ہوئے الیکشن لڑنے والے صدر اور سیکرٹری کی جیت پر حامیوں نے خوب جشن منایا. وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف بھنگڑے ڈالے بلکہ نوٹ بھی نچھاور کیے صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی. جیت کے بعد نو منتخب صدر اور سیکرٹری نے وکلاء سے خطاب کیا اور بار کے مفادات کیلئے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا. نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان سردار نسیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ میری کامیابی میرے دوستوں کی مرہون منت ہے جبکہ قانونی کی حکمرانی اور وکلاء کی عزت و نفس و وقار کو قائم رکھنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی سر بلندی کے کام کریں گے اور جونیئرز وکلاء کے لئے چیمبر ز کی الاٹمنٹ و لائبریری کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے کامیابی کے بعد نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بلال احمد خان بوہڑ نے کہا ہے کہ سینئرز وکلاء کی سرپرستی میں نوجوان وکلاء نے بھر پور ساتھ دیا جن کا مین دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر یں گے جبکہ ینگ وکلاء کے چیمبرز کی الاٹمنٹ بھی میری اولین ترجیح ہے اور وکلاء کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبو د کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کی مجلس عاملہ کے امیدواروں کی موخر ہونے والی گنتی آج ہو گی11جنوری کو بارکے دیگر عہدوں سمیت مجلس عاملہ کے امیدواروں کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا تھا تاہم مجلس عاملہ کے امیدواروں کی گنتی موخر کردی گئی تھی الیکشن بورڈ کے چیئرمین سردار عبدالغنی خان کھوسہ نے بتایا کہ آج 13جنوری کو دن دو بجے مجلس عاملہ کے امیدوروں کے ددٹوں کی گنتی کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا واضح رہے کہ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 26 امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمدطاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس،مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں تاہم محمد باقر شاہانی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے اور 26امیدواروں کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر