چودھری نعیم الدین وڑائچ کی گورنر سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

  چودھری نعیم الدین وڑائچ کی گورنر سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

  



حاصل پور(نامہ نگار) پاکستان کے سیکورٹی ادارے اور افواج پاکستان کو دنیا مانتی ہے بھارتی چیف پہلے بھی گڈر ببکیاں دیکر اس کا مزہ چکھ چکے ہیں اب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ بنے کا کیونکہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے ان خیالات(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن ہمیں دھمکیاں دینے سے پہلے 27 فروری کو یاد رکھیں جب ان کے جہازوں کو گرا کر ان کے پائلٹوں کو زندہ پکڑ لیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ انڈین آرمی کی دھمکیاں بھارت میں جاری علیحدگی پسندوں کی تحریکوں کو دبانے کے لیئے دی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ اب پاکستانی فوج اور 22کروڑ عوام بے چینی سے سکوط دھاکہ کا بدلہ لینے کے لیئے بے چین ہے اب مقبوضہ کشمیر نہیں بلکہ پاکستانی پرچم دلی پر بھی لہرائے گا انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی سیاسی پارٹیاں فروعی مسائل بھلا کر کشمیر اور پاکستان کاز پر ایک پیج پر کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان آج دنیا کی ایٹمی قوت ہے اسے لیبیا اور عراق نہ سمجھا جائے اس موقع پر ڈاکٹر منصور خاں کھرل اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

بات چیت

مزید : ملتان صفحہ آخر