حکومت معاشی طور پر ملک سنبھالنے میں ناکام بہاولپور کو پسماندگی کا شکار کیا جارہا ہے‘ نواز ناجی
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مہنگائی اوربے روزگاری نے پاکستان کے عوام کی مت مارکررکھ دی ہے جبکہ حکومت اب بھی عوام کوصبرکی تلقین کررہے ہیں۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام15 ماہ سے حکومتی مظالم پرصبرکے علاوہ کچھ نہیں کررہے عوام کے صبرکے باعث ہی پی ٹی آئی حکومت قائم ہے اب تواس کے اپنے وزیروں، مشیروں نے بھی پرنکالنے شروع کردیئے ہیں وفاقی وزراکے ٹک ٹاک ادارکاراؤں سے تعلقات کے چرچے زبان زدعام ہیں یوٹرن کے ماہروزیراعظم اپنی ہرکہی ہوکوان کہی سمجھ کرا س سے روگردانی کرلیتے ہیں حکومت معاشی طورپرمکمل ناکام ہوچکی ہے اس نے ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل دیاہے حکوت کی کوئی پالیسی نہیں اسے بس دھکوں سے چلایاجارہاہے پاکستان میں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل شعبہ زراعت کوتباہی کاشکار بنادیاگیاہے نوازناجی نے کہاکہ حکمران جنوبی پنجاب خصوصابہاولپورکوپسماندگی کاشکار بنانے پرتلے ہوئے ہیں بہاولپورمیں صنعتوں کیلئے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں انہوں نے کہاکہ بہاولپورکاصوبہ فوری بحال کیاجائے۔
نواز ناجی