مہنگائی‘ بے روزگاری‘ حکومت میں  کون سی تبدیلی لارہی ہے‘ بابو لیلا رام 

مہنگائی‘ بے روزگاری‘ حکومت میں  کون سی تبدیلی لارہی ہے‘ بابو لیلا رام 

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدراقلیتی ونگ بابولیلارام نے کہاہے کہ عوام حکمرانوں کی جانب سے آئے روزپٹرول، بجلی، گیس اورضروریات زندگی کی اشیاء پرمہنگائی بم کی وجہ سے بھی شدید پریشانی میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

 مبتلا ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے تو بدترین مہنگائی کرکے عوام کا بھرکس نکال کررکھ دیا ہے عوام کا جینا اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے پچھلے سال کی طرح سال بھی عوام پرمہنگائی کے بم گرائے جائیں گے  میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بابولیلارام نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کاپول کھل چکاہے اوران کی کارکردگی سوائے لفظی گولہ باری کے اورکچھ نہیں ہے، آئے روزپٹرول، بجلی گیس اوردیگرضروریات زندگی کی اشیاء پرقیمتیں بڑھاکرحکومت ملک میں کون سی تبدیلی لاناچاہ رہی ہے، عوام ان حکمرانوں سے بیزارہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ نئے سال میں بھی حکومت سے بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی، ضروریات زندگی کی اشیاء میں مزیدمہنگائی کی لہرآئے گی، انہوں نے کہاکہ عوام مایوس نہ ہوں آنے والاوقت مسلم لیگ ن کاوقت ہے اورعوام آج جھولیاں اٹھااٹھاکرمیاں نوازشریف کودعائیں دے رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسر اقتدارآئی ہے ملک میں حقیقی منعوں میں ترقی کوپروان چڑھی ہے۔

لیلا رام 

مزید : ملتان صفحہ آخر