وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول ملتان شہر کا دورہ‘ عملہ صفائی غائب‘ انتظامیہ کی سرزنش 

وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول ملتان شہر کا دورہ‘ عملہ صفائی غائب‘ انتظامیہ کی ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر ) وزیر ا علی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول پرائیوٹ گاڑی میں ملتان شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے ایم ڈی اے کی طرف سے قائم کئے گئے ماڈل ٹاون کے بند کئے گئے راستوں کا سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر کو ماڈل ٹاون کے تمام داخلی اور خارجی گیٹ کھلوانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے شہر میں سیوریج اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

اظہار کیا۔شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کا عملہ یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجودتھا۔سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرعامر خٹک اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ یاد رہے وزیراعلی پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے ملتان پہنچے تھے۔وہ رات ملتان میں قیام کے بعد گزشتہ روز تقریبا" دن دو بجے لاہور کے لیے روانہ ہو ئے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماڈل ٹاون کے تمام بند گیٹ فوری طور پر کھلوادیئے ہیں۔

سرزنش 

مزید : ملتان صفحہ آخر