عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مثبت حکومتی پالیسیاں تیار‘ چودھری آصف مجید 

    عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مثبت حکومتی پالیسیاں تیار‘ چودھری آصف مجید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ عمران خان کا وژن خوشحال پاکستان کا ضامن ہے،2020عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور کرپٹ عناصر کی گرفت کا سال ہے، عوام کے مسائل اور تکالیف کے ازالے کیلئے نئے سال میں مثبت حکمت عملی اپنائی جائے گی،سابقہ حکمرانوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا اورنمائشی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے، قومی اداروں کو کنگال کیا گیا،اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، گزشتہ روزپی ٹی آئی کے رہنماء عبدالمالک کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب میں شرکت کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء ایازخان خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے، چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے کر پشن سمیت تمام مسائل کا خاتمہ بھی ملک وقوم کیلئے لازم ہے جس پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، حکومت پاکستان کو کر پشن،ظلم،ناانصافی،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کوایماندارقیادت میسرآئی ہے، ملک کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہبودحکومت کاایجنڈہ ہے، اس موقع پرایازخان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے شہرمیں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں، انہوں نے شہرکی تعمیروترقی کاتہیہ کیاہواہے، اس موقع پرجہانگیرحسین، وزیرحسین، شیرازچوہدری ودیگرموجودتھے۔
تیار