ایک اور بچے میں پولیووائرس کی تصدیق،مجموعی تعداد135ہوگئی 

ایک اور بچے میں پولیووائرس کی تصدیق،مجموعی تعداد135ہوگئی 

  



لاہور(این این آئی)ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں سال 2019ء کے پولیو کیسز کی تعداد 135 تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو کا نیا کیس صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ کی تحصیل میر پور ساکرو کی یونین کونسل گجو سے رپورٹ ہوا۔قومی ادارہ برائے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ 34 ماہ کابچہ بائیں ہاتھ اور پاؤں سے معذور ہوگیا، بچے کے والد ایک کسان ہیں اور معاشی طور پر غریب ہیں۔نمونہ 26 دسمبر 2019 کو جمع کیا گیا تھا لہٰذااس کیس کو گزشتہ برس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پولیووائرس 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...