پرانی دشمنی، مخالفین نے نوجوان پر زہریلا سانپ چھوڑ دیا، حالت تشویشناک

پرانی دشمنی، مخالفین نے نوجوان پر زہریلا سانپ چھوڑ دیا، حالت تشویشناک

  



کوٹ چھٹہ(نمائندہ پاکستان) جہالت کی انتہا کردی گئی، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 20سالہ نوجوان پر زہریلا سانپ چھوڑ دیا، سانپ کے ڈسنے سے نوجوان شدید زخمی، ہوگیا  20سالہ طارق گوندل کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود نوتک محمید میں دیرنہ دشمنی پر مخالفین نے 20 سالہ نوجوان محمد طارق پر زہریلہ سانپ چھوڑ دیا سانپ کے ڈسنے سے محمد طارق شدید زخمی ہوگیا، 20سالہ نوجوان(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 طارق گوندل گھر جارہا تھا کہ رستے میں گھات لگائے اسلم، محمد اختر، محمد اصغر، راول گوندل سمیت 10 سے زائد مسلح افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نوجوان پر زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا

چھوڑ دیا 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...