ملتان میں موٹر بائیک ریلی‘شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم‘ نوجوان پر جوش
ملتان (نیوز رپورٹر) نئے سال کے آغاز پر چیئرمین ملتان بائیکرز کلب فرخ انور نے موٹر بائیک ریلی"رائیڈ پاکستان" 2020 کا انعقاد کیا۔ رائیڈ کا آغاز قلعہ قاسم باغ کے گیٹ سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
ہوا اور گھنٹہ گھر سے براستہ ہمایوں روڈ چونگی نمبر9/ گلگشت/بوسن روڈ / بوسن روڈ بائی پاس / ہیڈ محمد والا پراختتام کیا گیا، "رائیڈ پاکستان" کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا اور موٹرسائیکل کے شوق اور اس سے وابستہ طرز زندگی کے بارے میں مثبت امیج کو اجاگر کرنا تھا۔رائیڈ میں فرخ انور، عرفان منظور، ڈاکٹر مزمل، جاوید حیدر، علی خان، یامین خان، وقاص درانی، عدنان منظور، سعید خان، ملک وقاص، دانش رضا، خواجہ مجاہد، اویس اطہر، اشعر خان اور بہت سے بائیکرز نے شرکت کی اور "رائیڈ پاکستان" جیسی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا،ریلی کے اختتام پر رائیڈ کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
تقسیم