مخدوم مبین احمد‘ عامر نواز خان کی نو منتخب  بار صدر جام اعظم‘ جنرل سیکرٹری سردار  ابراہیم سے ملاقات‘ کامیابی پر مبارکباد

مخدوم مبین احمد‘ عامر نواز خان کی نو منتخب  بار صدر جام اعظم‘ جنرل سیکرٹری ...

  



لیاقت پور (نمائندہ پاکستان ) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردار عامر نواز خان نے بار لیاقت پور کے نو منتخب صدر جام محمد اعظم(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

 انٹر  جنرل سیکرٹری سردار محمد ابراہیم خان و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بار کے نومنتخب عہدیداران  قانون کی بالا دستی قائم اور مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنا کرداد ادا کریں جو معاشرہ میں مثبت تبدیلی کے لئے ناگزیر ہے ووکلاء  برادری کالے کوٹ کی عزت و تکریم کو ملحوظ خاطر رکھے اپکی جیت لیا قت پور کے مظلوم اور انصاف کے تلاشی لوگوں کو جیت ہے آپ بار اور بینچ کے تعلقات کو انتہائی خوشگوار بنانے میں بھی اپنا کرداد ادا کرتے ہوئے جمہوری تقاضوں کو پروان چڑھائیاورتمام ووکلاء  کو ساتھ لے کر چلیں۔  قبل ازیں صدر اور جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداروں نے مخدوم سید مبین احمد اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردار عامر نواز خان چانڈیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی بدولت ووکلاء  اتحاد پینل کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر