چودھری ظفر اقبال وڑائچ پی ٹی آئی ضلع رحیم یار خان  کے صدر منتخب‘ ساتھیوں‘ کارکنوں کی مبارکباد‘ ذمہ داری  پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا‘ سابق وزیر مملکت 

  چودھری ظفر اقبال وڑائچ پی ٹی آئی ضلع رحیم یار خان  کے صدر منتخب‘ ساتھیوں‘ ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیرمملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کوپی ٹی آئی ضلع رحیم یارخان کاصدرمنتخبکر لیاگیا، خبر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سنتے ہی کارکنوں کی ایک بڑی تعدادان کی رہائش گاہ پہنچ گئی اورانہیں مبارک باددی اورپی ٹی آئی زندہ بادکے نعرے لگائے، اس موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ پارٹی قیادت نے جوذمہ داری مجھ پرڈالی ہے میں اس پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا، اپنے ورکرزکوساتھ لے کرچلوں گا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہی وہ واحدجماعت ہے جومشکل وقت میں ملک کوبحرانوں سے نکالنے کاتہیہ کئے ہوئے ہے، ہماری حکومت کومسائل ورثہ میں ملے ہیں جس پرہم سب مل کرقابوپائیں گے، ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان ایک عام آدمی کامعیارزندگی بدلنے کاتہیہ کئے ہوئے ہیں، اس موقع پرڈسٹرکٹ ممبرہیومین رائٹس پنجاب شمیل مرزانے کہاکہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کوپی ٹی آئی کاضلعی صدرمقررکرناپارٹی کابہترین فیصلہ ہے جس پرمیں پارٹی کی قیادت کوسلام پیش کرتاہوں، چوہدری ظفراقبال وڑائچ ایک ورکرکلاس کے لیڈرہیں جوسیاست میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کے صدرمنتخب ہونے سے پارٹی ضلع میں ایک مضبوط قوت بن کرابھرے گی، ہم ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے، اس موقع پرپروفیسرعمران بشیر، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری حسین ظفروڑائچ، چوہدری عمرباجوہ، مرزاعبدالرزاق،چوہدی جاویداختر، بادشاہ خان، شایان خان خٹک ودیگرموجودتھے۔

مبارکباد 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...