تونسہ بیراج‘ دریائے سندھ میں زہر ڈال کر مچھلیاں پکڑنے کا انکشاف 

تونسہ بیراج‘ دریائے سندھ میں زہر ڈال کر مچھلیاں پکڑنے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپوٹر) تونسہ بیراج دریائے سندھ میں مچھلی کے ٹھیکیداروں کی طرف سے زہر ڈال کر مچھلیوں کو پکڑے اور زہر سے مری مضر صحت مچھلی مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا انکشاف  کررہے  ہیں تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کی غربی سائیڈ پر بیٹ واگھے والی اور پانڈ ایریا میں بنے قدرتی تالاب سے ٹھیکیدار نے کم وقت اور محنت سے بچنے کے لئے  ممنوعہ زہریلے کیمکل کا استعمال شروع کر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


رکھا ہے وائلڈ لائف اور فشریز ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکیدار کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے ساتھ ساتھ پانی پینے والے پالتو جانور اور قیمتی جنگلی حیات بھی مررہے ہیں۔علاقہ مکینوں ملک بلال،ربنواز،خادم حسین کہر جاوید شیخ،مشتاق، اللہ وسایا نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ممنوعہ زہریلے کیمکل  کے استعمال سے چرند پرند سمیت انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے غفلت برتنے والے ملازمین سمیت درندہ صفت ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹھیکہ کینسل کیا جائے 
انکشاف