ملتان: نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

ملتان: نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  



 ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں سلطان سے تین ڈاکوؤں نے تین ہزار روپے چھین لئے گئے صدر پولیس کے علاقے میں آصف سے 60 ہزار روپے، دولت گیٹ پولیس کے علاقے میں ذوالفقار علی سے 20 ہزار روپے اور بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں شمشاد حسین سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا زکریا پولیس کے علاقے میں مرزا محمد عالم کی دکان سے تین لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 کر لیا گیا کوتوالی پولیس کیعلاقے سے سعید احمد کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے رب نواز کارکشہ، طاہر بشیر کی کار، مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں محمد بلال کے گودام سے 15 لاکھ روپے مالیت کے کیمیکل کے ڈرم، قطب پور پولیس کے علاقے سے سمیع اللہ اور عبدالحمید کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے

نقصان 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...