مظفر گڑھ، نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 4افراد جاں بحق، خاتون کی خودکشی

مظفر گڑھ، نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 4افراد جاں بحق، خاتون کی خودکشی

  



بستی ملوک‘ رحیم یار خان‘ مظفر گڑھ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) محمد عدنان سکنہ بستی ملوک نزد گورنمنٹ ہائی سکول کا رہائشی   میں اپنی موٹرسائیکل پر آ رہا تھا  کہ گلی کے اندر  بنے ہوئے جمپ  کا اندازہ نہ لگا سکا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا،محمد عدنان نے  موٹر سائیکل چڑھائی اپنا توازن کھو بیٹھا جسکی وجہ سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی،ریسکیو(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 1122بستی ملوک نے فوری رسپانس کیااور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا لیکن موٹرسائیکل سوار نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کو نامعلوم ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا‘ ایک جاں بحق‘ دوشدید زخمی‘ ہوگئے   تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدودنوریوالی پل کے نزدیک نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورملزم غفلت‘ لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر تین موٹرسائیکل سوارنوجوانوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا عثمان سعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دہی دم توڑگیا جبکہ ہمراہی سلمان سعید اور محمدعتیق شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال منتقل‘ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود موضع سادے واہن میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش آم کے باغ سے مل گئی, مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی. جبکہ نوجوان کا نام شہزاد بتایا گیا ہے قتل کیوں اور کس نے کیا. پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.  پنڈی سے کراچی جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر ریلوے لائن عبورکرنے والا عمررسیدہ شخص جاں بحق‘ ریسکیو نے لاش تحویل میں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘  تفصیل کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے کراچی جانیوالی عوامی ایکسپریس نوریوالی بستی امانت علی کے قریب عمررسیدہ نامعلوم شخص ریلوے لائن عبورکررہا تھاکہ کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو اورپولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی لاش تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی جس کی تاحال شناخت نہ ہوپائی ہے۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی62سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔  چک72کی رہائشی62سالہ صدیقہ بی بی جو سڑک کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار رکشہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود صدیقہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے31 افراد جن میں اقبال نگرکی رہائشی7سالہ مناہل جاوید‘ چوک پٹھانستان کا 7 سالہ زرعون علی‘ فضیلت ٹاؤن کی24سالہ زریاب زین‘ مؤمبارک کی40 سالہ فہیمدہ بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کی50سالہ مجیداں بی بی‘ ڈہرکی کی 25سالہ آمنہ بی بی‘ گلشن اقبال کا28سالہ محمد عباس‘ سنی پل کا18 سالہ علی رضا‘ چوک شہباز پور کا16سالہ محمد راحیل‘ صادق آباد کا40سالہ قطب دین‘ تھلی چوک کا24سالہ عمیرعلی‘ 20سالہ محمد وقار اور ٹبی لاڑاں کارہائشی45سالہ محمدشبیر وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...