ایبٹ آباد‘ آل ٹریڈ  فیڈریشن کا اہم اجلاس

ایبٹ آباد‘ آل ٹریڈ  فیڈریشن کا اہم اجلاس

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل ٹریڈ فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر نعیم اعوان نے کی جس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گے جس میں آل ٹریڈ فیڈریشن ون ووٹ ون شاپ کے فارمولے کے تحت الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گی گزشتہ جنرل باڈی کا اجلاس جو کہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا تھا جس میں سردار شجاع احمد  چیئرمین الیکشن کمیشن آل ٹریڈ فیڈریشن کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس میں تمام کئیے گے فیصلوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا چونکہ سردار شجاع احمد کو آل ٹریڈ فیڈریشن کی جنرل باڈی نے متفقہ طور انتحاب کے زریعے چئیرمن میں الیکشن کمیشن منتخب کیا گیا تھا اب چئیر مین الیکشن کمیشن کو ہٹانے کے لیے جنرل باڈی کے ستر ممبران کی ضرورت ہے کسی بھی جعلی اجلاس کے اور بغیر کسی نوٹس کے کابینہ پر عدم اعتماد نہیں  کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کو ہٹایا جا سکتا ہے لہزا آل ٹریڈ فیڈریشن نے کور کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے ون ووٹ ون شاپ اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور   جس کا  اجلاس  جلد طلب کیا جائے گا  کور کمیٹی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آمدہ الیکشن ون ووٹ ون شاپ کی بنیاد پر کیا جائے گا جو مرکزی کابینہ  ون ووٹ ون شاپ فارمولے کے تحت منتخب ہوگی، آمدہ دو دنوں کے اندر ارکان کور کمیٹی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گی آئندہ کے انتحاب کے حوالے سے تمام معاملات کو طے کرے گی ترجمان آل ٹریڈ فیڈریشن شبیر  قریشی نے مزید کہا کہ  تاجروں کی بہتری کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے اور آل ٹریڈ فیڈریشن نے پہلے بھی تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلی ہے اب بھی تمام تاجروں کی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...