ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر ڈاکٹر عبدالروف کا زرعی تحقیقاتی سٹیشن کا دورہ
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرڈاکٹرعبدالروف نے زرعی تحقیقاتی اسٹیشن نورنگ(بنوں)کااچانک دورہ کیا اس موقع پرڈائریکٹرزرعی تحقیقاتی اسٹیشن نورنگ بنوں ڈاکٹردلفیاض نے ان کا خیرمقدم کیا جہاں پر انہوں نے فیلڈ میں لگائے گندم کے تجربات سمیت مالٹے،کھجور کے باغات اور سبزیوں کا بھی جا ئزہ لیا اس موقع پر تمام عملہ موجودتھاڈی جی نے ریسرچ زرعی تحقیقاتی اسٹیشن نورنگ بنوں کے جاری سرگرمیوں کوبھی سراہااوراپنی جانب تجاوزیزدیں ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرڈاکٹرعبدالروف نے کہاہے کہ ریسرچ زرعی تحقیقاتی اسٹیشن نورنگ یہاں کے کسانوں کوفصلوں کے حوالے سے نہ صرف مفت تجاویزدے گا بلکہ کسانوں کے ساتھ ہرممکن تعا ون کرے گا اس کے علاوہ کسان فصلوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کے حوالے سے یہاں ریسرچ زرعی تحقیقاتی اسٹیشن نورنگ میں تشریف لائیں اوریہاں سے مفت مشورے اورتجاویزسے استفادہ حاصل کیاجائے۔