پشاور‘ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، منشیات برآمد

پشاور‘ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، منشیات برآمد

  



پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ٹاؤن اور تھانہ ارمڑ کی حدود میں تعلیمی اداروں اور پوش رہائشی علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر5 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے، تھانہ ٹاؤن کی حدود میں گرفتار ملزمان موبائل فون کے ذریعے مخصوص گاہک سے آرڈر وصول کر کے منشیات سپلائی کرتے تھے جن کے قبضے سے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفرید ی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے کاروائیاں جاری ہے جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بھی برامد کی ہے،جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی کی سربراہی میں تھانہ ٹاؤن پولیس نے موبائل فون کے ذریعے مخصوص گاہک سے آرڈر وصول کر کے تعلیمی اداروں اور پوش رہائشی علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان سیف اللہ ولد زاکر،زاکر ولد احسان اللہ اور ضابیت ولد یوسف کو گرفتار کر لیا،  گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اورمنشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، اسی طرح تھانہ ارمڑ پولیس نے دو منشیات فروش زبیر ولد محمد سعید اور ثمین ولد غلام حسین کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...