وفاق المدارس کے اسناد ہولڈر ز کو ٹی ٹی پوسٹوں کے میرٹ لسٹ سے نکالنا ناانصافی ہے

وفاق المدارس کے اسناد ہولڈر ز کو ٹی ٹی پوسٹوں کے میرٹ لسٹ سے نکالنا ناانصافی ...

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان)وفاق المدارس کے اسناد ہولڈر ز کو ٹی ٹی پوسٹوں کے میرٹ لسٹ سے نکالنا ذیادتی ہے، اصلاح واحوال کا مطالبہ۔ متاثرین کا عدالت جانے کی دھمکی۔ ضلع باجوڑ کے محکمہ تعلیم میں ایک سال سے مقررہ ٹی ٹی پوسٹ کیلئے جو میرٹ لسٹ ایٹا نامی ادارے نے جاری کی ہیں اس میں علما کرام کے پاس مدارس کے متعلقہ امتحانی بورڈز کے جو اسناد موجود ہیں ان کے نمبرات کو کا ٹ کر شمارنہیں کیا گیا ہے۔اور جب ادارے کے ذمہ داروں سے اس بارے میں پوچھا جاتاتھا تو سب یہی جواب دیتے رہے کہ یہ ادارے کے پالیسی میں اسی طرح ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اگر ایچ ای سی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ان علما کرام کو انہی اسناد کی بنیاد پر ایم اے اسلامیات اور عربی کی مساوی ایکویلینسی سرٹیفیکیٹ مہیا کرتے ہیں جو ان تمام علما کرام کے پاس موجود ہیں اور اسی مساوی سرٹیفیکیٹ کی بنیادپر ان علما کرام کو اعلی تعلیم ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے تمام یونیورسٹیاں داخلے دیتے ہیں۔ انہی اسناد پر سیاسی علما کرام کو الیکشن کمیشن امیدوار ٹہراتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان اسناد کو یہ تعلیمی ادارہ معتبر نہیں مانتی۔ اگر یہ اسناد بشمول ایچ ای سی سرٹیفیکیٹ کچھ کام کی نہیں تو ایچ ای سی یہ اسناد کس مرض کی دوا بنا کر ان علما سے ہزاروں روپیاں اور سینکڑوں چکر لگوا کر مہیا کرتی ہے۔اس وجہ سے متاثر ہونیوالے افراد نے مطالبہ کیا کہ ہماری دادرسی کی جائے اور اس مسئلے کا حل نکالا جائے ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔  

مزید : پشاورصفحہ آخر