سفری سہولیات سے متعلق پروپیگنڈوں  میں کوئی صداقت نہیں‘ مظہر علی عباس

سفری سہولیات سے متعلق پروپیگنڈوں  میں کوئی صداقت نہیں‘ مظہر علی عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ)پی آئی اے کی سفری سہولیات سے متعلق پروپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں، اوورسیز پاکستانی باشندوں کو میتوں کے لانے میں لواحقین کو ایک فری سفری ٹکٹ مفت فراہم کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر فیک خبروں کی اشاعت قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،پی آئی اے ابوظہبی اور العین کے ایریا منیجر مظہر علی عباسی اور منیجرمحمد سجاد نے ہنگو کے مقامی صحافی سے رابطہ کرنے پر من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ایک منظم سازش کے تحت ذاتی مفادات کے تناظر میں بعض عناصر سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی میتوں کے پاکستان لانے میں پی آئی اے کے عدم تعاون اور ناقص سہولیات کے بے بنیاد خبروں کی اشاعت سراسر منفی پروپیگنڈہ ہے، جس میں حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سفری سہولیات کو بہترین انداز میں انجام دیتے ہوئے بھر پور خیال رکھا ہے، اور آئیندہ بھی بیرون ممالک سے میتوں کولانے کیساتھ ساتھ تمام تر پاکستانی کمیونٹی کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے گی۔