شیر گڑھ‘ لوند خوڑ سے ہزاروں کارکن باچا خان کی برسی میں شرکت کرینگے

شیر گڑھ‘ لوند خوڑ سے ہزاروں کارکن باچا خان کی برسی میں شرکت کرینگے

  



شیرگڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ سے ہزاروں کارکن عوامی نیشنل پارٹی پی کے48سے سابق امیدوار فاروق خان کی قیادت میں خدائی خدمتگار باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کی برسی میں شرکت کریگی  اسی سلسلے میں لوند خوڑ میاں عیسیٰ میں اے این پی پی کے48کے کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت فاروق خان منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ باباگان کے برسی میں پورے جوش و خروش سے شرکت کریں گے اس کے لئے عہدیداروں اور کارکنوں میں ذمہ داریاں تقسیم کی گئی اور20جنوری کو برسی میں بھرپور شرکت کریں گے جبکہ برسی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کی شرکت متوقع ہیں اس کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور20جنوری کو فاروق خان کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...