صوابی‘ خواتین کے تنازعے پر 1 شخص قتل

صوابی‘ خواتین کے تنازعے پر 1 شخص قتل

  



صوابی(بیورورپورٹ)صوابی کے نواحی علاقہ مانیری بالا بنگلہ دیش بانڈہ میں خواتین کے تنازغہ پر ایک شخص کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شیرین خان سکنہ مانیری بالا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر امجد، طفیل اور عمر نے ان کے گھر آکر ان کے بیٹے عظیم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر میں وجہ قتل مبینہ طور پر تنازغہ مستورات بیان کی ہے۔ مقتول گذشتہ روز متحدہ عرب امارات سے چھٹی پر آئے تھے۔ صوابی پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...