ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) انڈس ہائیوے پر درابن خورد کے قریب سرکاری ایمبولینس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں پروآ ہسپتال کا ایمولینس ڈرائیور شدید زخمی، زخمی ڈرائیور کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں انڈس ہائیوے پر درابن خورد کے قریب پروآ ہسپتال کی سرکاری ایمولینس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پروآ ہسپتال کی ایمبولینس کا شکیل نامی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہبچ کر زخمی ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا جہاں زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر