سرائے نورنگ‘ انڈر 21 یوتھ  گیمز کے سلسلے میں اہم اجلاس 

سرائے نورنگ‘ انڈر 21 یوتھ  گیمز کے سلسلے میں اہم اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 یوتھ گیمز کے سلسلے میں گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لکی مروت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع لکی مروت کے سپورٹس منتظمین نے شرکت کی اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انڈر 21 گیمز کے ابتدائی مرحلے میں انٹر تحصیل گیمز جن میں والی بال، فٹ بال، کبڈی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن اور رسہ کشی شامل ہیں، کہ تحصیل سطح پر کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں تحصیل سرائے نورنگ، تحصیل لکی اور ایف آر لکی کے لئے ٹرائلز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ان تمام کھیلوں سے تحصیل ٹیم منتخب ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں انٹر تحصیل گیمز فروری میں کھیلے جائیں گے وا ضح رہے کہ جن کھلا ڑیو ں کی عمر 21 سال سے کم ہے یعنی جن کی تار یخ پیدا ئش1-1-1999 سے پہلے نہ ہو ں‘ سے ٹرائلز صبح نو بجے سے لیکر شام چار بجے تک لئے جا ئینگے تما م کھلا ڑی اپنے سا تھ اوریجنل اور ایک عدد فوٹو کا پی شنا ختی کارڈ، (ب) فارم، ڈو میسائل اور دو عدد پا سپورٹ سا ئز تصاویر سا تھ لا ئیں بصورت دیگر ٹرا ئلز دینے کا اہل نہیں ہو گا۔