تاجر برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے: حاجی غلام علی 

تاجر برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے: حاجی غلام علی 

  



  پشاور (سٹی رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سابق صدرستاہ امتیازسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات،صنعت اورتجارت کیلئے موجودحالات سے بخوبی واقف ہیں،میاں انجم نثارکی قیادت میں بزنس مین پینل نے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں اوربہت جلدملک بھرکی بزنس کمیونٹی اور ٹریڈرزاس کے ثمرات سے مستفیدہوناشروع ہوجائینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزدیرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے دورہ کے موقع پرکیا،فیڈریشن کے نائب صدروکپیٹل چیمبرکے انچارج قیصرخان داؤدزئی اورفیاض علی بھی ان کے ہمراہ تھے،ممتازتاجرعبیدالرحمن،دیرچیمبرکے صدرمحمدحیات خان،نائب صدرجان عالم خان،وقاراحمدعمران اوردیگرنے ان کاپرتپاک استقبال کیا،حاجی غلام علی ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حمایت اورتعاون پردیرچیمبرکے عہدیداروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جمودکاشکارمعیشت،بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے ازالے اور صنعت وتجارت کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے،شرح سوداورٹیکسزمیں کمی کیلئے حکومتی ایوان میں آوازبلند کی ہے،صنعتوں،فیکٹریوں اورچھوٹے کارخانوں کیلئے حکومت سے بجلی اورگیس میں مراعات حاصل کرنے کیساتھ خصوصی پیکج حاصل کرنابھی ترجیحات میں شامل ہیں،ان مقاصد کے حصول کیلئے بزنس مین پینل سرجوڑ کر بیٹھ چکاہے بلکہ اعلیٰ حکومتی ایوانوں میں بات بھی شروع کردی ہے ان شاء اللہ بزنس کمیونٹی جلد شرح سود میں کمی اور دیگرپیکجز کی نوید سنیں گی، ایف پی سی سی آئی نے گزشتہ پانچ سالوں میں بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا،جس کی وجہ سے حکومت سے لیزان ختم ہوکررہ گیاتھا،اب حکومت ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے صنعتوں کیلئے پالیسی مرتب کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر