محکمہ ایکسائز‘ 6 ماہ میں دو کروڑ رو پے سے زائد وصولیاں

  محکمہ ایکسائز‘ 6 ماہ میں دو کروڑ رو پے سے زائد وصولیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ایبٹ آباد نے پروفیشنل ٹیکس، ہوٹل بیڈ ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور وہیکل رجسٹریشن ٹیکس و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں گذشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دو کروڑ رو پے سے زائد وصولیاں کر کے تقریباً100% ریکوری کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور ٹیکس نادہندگان سے واجبات کی فوری ادائیگی کی اپیل کرتے ہوئے آئندہ چھ ماہ میں نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر (ETO) ایبٹ آباد عرفان مشتاق نے ضلعی دفتر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ایبٹ آباد کی مالی سال 2019-20کی پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران ضلع ایبٹ آباد کار کر دگی کے لحاظ سے ہزارہ ڈویژن میں پہلے نمبر پر رہا ہے اور یہ کامیابی سیکرٹری ایکسائز خیبرپختونخواظفر علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ، ڈائریکٹرہ ہزارہ ریجن سید الامین نبی کی ہدایات پر ان کی سربراہی میں ضلعی دفتر ایکسائز کے انسپکٹروں و دیگر عملہ کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔ETOعرفان مشتاق نے بتایا کہ انہوں اس سے قبل مانسہرہ میں تعیناتی کے دوران بھی سو فیصد ٹیکس ریکوری یقینی بنائی تھی اور اب ایبٹ آباد میں بھی انہیں مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے اپنے متعلقہ عملہ کا تعاون حاصل ہے۔ عرفان مشتاق نے کہاکہ ضلع میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور مختلف ٹیکسوں کی وصولی میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کی سربراہی میں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گل فشاں خان، انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ عبدالمنصور، ا نسپکٹر انچارج ہوٹل بیڈ ٹیکس قاضی قمر اقبال، انچارج پروفیشنل ٹیکس محمد منیر، انچارج پراپرٹی ٹیکس برانچ سردارشاہد، سردار شیر باز، انچارج سب آفس آفتاب شاہ، انچارج موبائل اسکواڈ عبدالحفیظ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے خصوصی اقدامات اتھاتے ہوئے 100فیصد سے بھی زائد وصولیاں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے اس دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں % 90 ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا اور دوران روڈ چیکنگ گزشتہ دو ماہ میں 150 سے زائد موٹرسائیکل اور50 کے قریب ان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کر کے ان کی حسبضابطہ رجسٹریشن کی گئی جس سے محکمہ کو 25 لاکھ 82 ہزار 149 روپے کی وصولی ہوئی جبکہ ریکارڈ وصولیوں کے باعث انچارج ہوٹل بیڈ ٹیکس کی کارکردگی بھی مثالی رہی جس پر انہیں محکمہ کی جانب سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ETOعرفان مشتاق نے کہا کہ ڈائریکٹر ہزارہ کی رہنمائی میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی کے لئے بھی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایک آگاہی سیمینار منعقد کرانے کے علاوہ ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں عوام الناس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات و پرنسپل اور پروفیسرز حضرات نے بھی شرکت کی۔ ETOنے بتایا کہ انہوں نے اپنے دفتر میں ٹیکس گذاروں کی سہولت اور ٹیکس اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے مختلف اصلاحات کے تحت ٹیکس سہولت سنٹر(TFC) کوون ونڈو آپریشن کے تحت فعال کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں تاکہ رجسٹریشن کے لیے آنے والے معزز شہریوں، بزرگ وخواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور اس مقصد کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیاہے۔ انہوں نے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر مروجہ نمبر پلیٹ،غیررجسٹر ڈگاڑیوں اور ادائیگی ٹوکن ٹیکس کے بغیر گاڑی چلانے سے گریز کریں اور ایسی گاڑیوں کے قانونی تقاضے فیا ا لفور پورے کریں۔