عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ طارق سعید میدادخیل

  عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ طارق سعید میدادخیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدر طارق سعید خان میدادخیل نے صحت،تعلیم اور روزگار سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات عوام کو گھر کی دہلیز پر مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہیں، موجودہ حکومت انسانی ترقی کے لئے آئے روز نت نئی اسکیموں کا آغاز کر رہی ہے جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر پر گامزن ہوسکے گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت ملی اس وقت خزانہ بالکل خالی پڑا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے بھی یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور عنقریب اس کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہوگا اُنہوں نے کہاکہ حکومت ضلع لکی مروت سمیت پورے جنوبی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں عوام کو صحت عامہ کے بہترین اور معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے تحصیل نورنگ کے لئے زچہ بچہ ہسپتال کا جو اعلان کیا تھا تھا عنقریب اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایک ایسا وزیراعظم ملا ہے جو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہے اور وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی تو پاکستان کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہوگا۔