بھارت،دوران پرواز خاتون مسافر کی خود کو دھماکے سے اْڑانے کی دھمکی

  بھارت،دوران پرواز خاتون مسافر کی خود کو دھماکے سے اْڑانے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اندورن ملک چلنے والی پرواز کے دوران ایک خاتون مسافر نے اپنے جسم میں بندھے بم کو دھماکے سے اْڑانے کی دھمکی دیکر ہنگامی لینڈنگ کرادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر ایشیا کی کلکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز کی 25 سالہ خاتون مسافر نے ایئر ہوسٹس کو ایک تحریری پیغام پائلٹ کو پہنچانے کو کہا، تحریری پیغام میں خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اس کے جسم پر بم بندھا ہوا ہے جسے وہ کسی بھی وقت دھماکے سے اْڑا کر طیارے کو تباہ کرسکتی ہے۔خاتون کی دھمکی پر طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کو اطلاع دی اور طیارے کو پرواز کے 40 منٹ بعد ہی واپس کلکتہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اْن سے کسی قسم کا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ خاتون کی شناخت موہینی مندول کے نام سے ہوئی ہے۔طیارے کو تلاشی کے بعد اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی اور اسپیشل سیکیورٹی فورس نے دھمکی دینے والی خاتون کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تاحال خاتون کے اس خطرناک عمل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اس حوالے سے تفتیشی عمل جاری ہے۔
خاتون مسافر دھمکی