ٹانک‘ پاک آرمی اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

    ٹانک‘ پاک آرمی اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک آرمی اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتماکوڑ قلعہ کے مقام پر فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آنکھوں کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر او رکوڑ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل عامر نے سہولیات کا جائزہ لیا آئی کیمپ میں سینکڑوں کی تعدا د میں بچوں سمیت بوڑھے، بزرگوں اور خواتین مریضوں کا جدید مشینوں اور آلات کے ذریعے مفت طبعی معائنہ کے ساتھ ساتھ انکا مفت آپریشن بھی کیا گیا مریضوں کو ادویات سمیت آنکھوں کے مفت شیشے فراہم کئے گئے سیکٹر کمانڈربریگیڈئیر امتیاز حسین کا کیمپ دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ پاک آرمی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بھی کوشاں ہے اور اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ٹانک کے شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی اور پاک آرمی کے تعاون سے آئی کیمپ کے انعقاد کیا گیا ہے جسکا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے پاک آرمی علاقہ کی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش پیش رہے گی جبکہ دیہی علاقوں اور ٹانک کے شہریوں کے لئے مذکورہ فری آئی میڈیکل کیمپ مذید دو روز تک جاری رہے گا کوڑ قلعہ کے بعد 13 جنوری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک جبکہ 14 جنوری کو جنڈولہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس لئے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا افرا د کیمپ میں تشریف لائیں جہاں پر ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مفت کیا جائیگا عوامی اور سماجی حلقوں نے آئی کیمپ کے انعقاد پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز، لیفیٹنٹ کرنل عامر اور دپٹی کمشنر فہد وزیر سمیت الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی وہ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کے

مزید : پشاورصفحہ آخر