باجوڑ میں نوراسلام نامی شخص کی اغواء اور بازیابی‘ عوام کا احتجاج رنگ لے آیا 

باجوڑ میں نوراسلام نامی شخص کی اغواء اور بازیابی‘ عوام کا احتجاج رنگ لے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں نوراسلام نامی شخص کی اغواء اور بازیابی۔ عوام کا احتجاج رنگ لے آیا۔ باجوڑ پولیس کی بروقت کاروائی نے اغواء کاروں کا گھیرا تنگ کرکے اغواء کار نوراسلام کو راستے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے صبح ضلع باجو ڑکے تحصیل خار علاقہ حاجی لونگ میں مسلح افراد نے اسلحہ کے نوک پر نور اسلام سکنہ لونڈ خوڑ حال مقیم حاجی لونگ کو دن دیہاڑے اغواء کرلیا۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پشاور باجوڑ شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء عبدالمنان کاکاجی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر جان، اسماعیل شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی۔عوامی احتجاج کے نتیجے میں باجوڑ پولیس حرکت میں آگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی گلزر خان کے قیادت میں پولیس فورس نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی اور اغواء کاروں کا گھیرا تنگ کردیا۔ جس کے بعد اغواء کاروں نے نوراسلام نامی شخص کو راستے میں چھوڑ دیا اور اغواء کار فرار ہوگئے۔ اغواء کاروں نے نوراسلام پر تشدد بھی کیا ہے جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ہے۔ عوام نے باجوڑ پولیس کی بروقت کاروائی کا خیر مقدم کیا اور پولیس کو شاباش دی۔ و