تحصیل لاہور پریس کلب کے انتخابات‘ فرمان اللہ نیازی صدر منتخب
جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)تحصیل لاہور پریس کلب سال 2020ء کے انتخابات مکمل ہو گئے،فر مان اللہ نیازی صدر،گل باچا سینئر نائب صدر اور ہارون اعوان جنل سیکرٹری منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب چھو ٹا لاہور کا ایک انتخابی اجلاس زیر نگرانی الیکشن کمیٹی کے ممبران بار روم تحصیل لاہورکے نائب صدر عاقل محمد خان ایڈوکیٹ اور مستجاب خان ایڈوکیٹ ہوا،جسمیں متفقہ طورپر باہمی مشاروت سے تحصیل لاہور پریس کلب کے سال 2020ء کی کابینہ تشکیل دی گئی اور معروف صحافی فر مان اللہ نیازی کو صدر،سینئر صحافی گل باچا کو سینئر نائب صدر،ڈاکٹر عابد کو نائب صدر،ریاض بابا نایب صدر اول،ریاض احمد کشش نائب صدر دوم،محمد شیر نائب صدر سوم،معروف و سینئر صحافی ہارون جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر سردار جمال ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عبد اللہ شاہ فنانس سیکرٹری،مقصود علی نیازی پرس سیکرٹری،محمد فائق آفس سیکرٹری،جبکہ احمد فراز چیر مین مجلس عاملہ،راحت یوسفزئی ممبر،امیر صادق ممبر،جمیل خان ممبر،جر جیس عالم ممبرجبکہ لیگل ایڈوائزر عاقل محمد ایڈوکیٹ اور مستجاب خان ایڈوکیٹ منتخب ہو گئے،اجلاس میں رزڑ پریس کلب کے عہدیداروں سراج محمد یو سفزئی،نورالبصر،مصطفی کمال،گلزار غنی،عامر اختر،تحصیل پریس کلب جہانگیرہ کے بانی معروف صحافی محسن نبی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر عاقل محمد ایڈوکیٹ،مستجاب خان ایڈوکیٹ،سراج محمد یو سفزئی،نورالبصر اور تحصیل پریس کلب جہانگیرہ کے چیر مین زبیر علی اور جنرل سیکرٹری ندیم احسان نے نو منتخب کابینہ کو مبار کبا د پیش کی،اس موقع پر عاقل محمد ایڈوکیٹ نے بار روم کی طرف سے دس ہزار،رزڑ پریس کلب نے پانچ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری ہارون اعوان نے بھی پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا،اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے نومنتخب صدر فر مان اللہ نیازی اور جنرل سیکر ٹری ہارون اعوان نے اپنے ملے جلے خیالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر قسم قر بانی اور ساتھ ساتھ علاقائی مسائل اُجاگر کر نے کا عزم کا اعادہ کیا