بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف اہلیان عنایت کلے کا احتجاجی مظاہر ہ

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف اہلیان عنایت کلے کا احتجاجی مظاہر ہ

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان)  باجوڑ، عنایت کلے بازار میں عوام کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ۔قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار کے تاجروں اور عوام نے بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مین سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ علاقے میں نارواں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کسی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔ عوا م نے ٹائر جلاکر خار ٹو ماموند شاہراہ احتجاجا بند کر کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء عمران ماہر، جماعت اسلامی یوتھ صدر مولانا انعام اللہ خان، ذاکر اللہ شاہکار،بختیار عالم، یونس خان، خالد، محمد رحمان، فرہاد رضا، آمان اللہ و دیگر نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے عملہ نے عنایت کلے میں کئی مہینوں سے ظالمانہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔علاقے کے عوام نے الزام لگایا کہ طویل لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ فلور مل اور ماربل کی فیکٹریاں ہیں جب سے یہ فیکٹریاں بنی ہیں تو علاقوں کی بجلی بالکل غائب ہوگئی ہے، واپڈا کے اہلکار ان فیکٹریوں مالکان سے ساز باز کرکے ان کو لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے والی لائنوں سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...