سیاحوں کی مدد کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے‘ طارق محمود

سیاحوں کی مدد کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے‘ طارق محمود

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس کی دبنگ کاروائیاں کالے شیشوں،پریشر ہارن،پولیس لائٹس اور پولیس ہوٹر کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہزارہ ٹورسٹ پولیس اور ٹریفک وارڈن ہزارہ کی طرف سے سیاحوں کی میزبانی،مدد و امداد جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختون خواہ ثناہ اللہ عباسی کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان کی سربرائی میں ہزارہ ٹورسٹ پولیس اور ٹریفک وارڈن ہزارہ نے اپنی میزبانی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شہروں سے آئے برف میں پھنسے سیاحوں کی بھرپور طریقے سے مدد کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ انکو گرما گرم چائے اور بچوں کو تحائف بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ضلع ایبٹ آباد میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں حویلیاں،سلہڈ،منڈیاں،مری روڈ اور قلندرآباد کے مقام پر ناکہ بندیاں کیں گئیں اس دوران مختلف گاڑیوں کو چیکنگ کے دوران پولیس ریوالونگ لائٹس42،پولیس ہوٹر/پریشر ہارن 120اور مختلف گاڑیوں سے 3890 کالے شیشے اتارے گئے۔ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر